مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی طے، دلہن کون ہے؟

sleepless

Legend


سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پاچکی ہے لیکن اس میں اہم بات شادی کا طے پانا نہیں ہے بلکہ جس کے ساتھ جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہورہے ہیں وہ اہم ہے۔


بی بی سی کیلئے لکھے گئے اپنے ایک کالم میں سہیل وڑائچ نے خبر دی کہ لندن میں تعلیم حاصل کرنے والے نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی خود نواز شریف نے طے کی ہے، چونکہ نواز شریف طویل عرصے سے لندن میں مقیم ہیں اور ایک دو بار انہیں اپنے بچوں کے ہمراہ کافی پیتے اور کھانا کھاتے بھی دیکھا گیا ، ان کی مصروفیات اب یہی ہوں گی اخبار پڑھتے ہوں گے، بچوں سے گپ شپ کرتے ہوں گے ، سیاسی معاملات پر ہونٹ سیے ہوئے ہیں تو خاندانی معاملات میں دلچسپی لے رہے ہوں گے۔


سہیل وڑائچ نے مزید لکھا کہ نواز شریف کے نواسے کی شادی کسی اور سے نہیں قطر کی ایک لڑکی سے طے پائی جن کے والد کا نام سیف الرحمان ہے اور یہ سیف الرحمان کوئی اور نہیں بلکہ قومی احتساب بیورو والے ہیں، صحافی چوہدری غلام حسین نے اس لڑکی کی تصویر بھی لیک کردی اور کہا کہ یہ لڑکی بھی جنید صفدر کی طرح ایک بہت ہی امیر خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔






صحافی زاہد گشکوری نے بھی اس خبر کی تصدیق کی اور ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ شریف فیملی کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی قطر میں مقیم سابق سینیٹر سیف الرحمان کے خاندان میں ہوگئی ہے۔
ابھی تک ان خبروں کی کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے، اور یہ تو شریف خاندان کے ذرائع کی جانب سے جاری کردہ معلومات پر ہی پتا چلے گا کہ اصل میں وہ لڑکی کون ہے جس سے جنید صفدر کی شادی طے ہوئی ہے
 
Last edited:
Top