تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

sleepless

Legend
وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ پابندی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت لگائی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک ملک میں لوگوں کو اکسا کر انتشار پیدا کرنے میں ملوث ہے۔ ٹی ایل پی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اموات اور زخمی کرنے میں بھی ملوث ہے۔
اس سے قبل تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی تھی۔
 
Top